Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بی ایس فرسٹ سمسٹر اورینٹیشن اور جدید فوڈ پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ مقابلہ 2024

زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام بی-ایس فرسٹ سمسٹر اورینٹیشن اور جدید فوڈ پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ مقابلہ2024کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر انیلہ حمید ,زبیر احمد اعجاز، ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈاکٹر صمیم جاوید اور ڈاکٹر میمونہ امیر نے شرکت کی۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ معاشرے میں خوراک کی سستی اور معیاری فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے، جس سے عام آدمی بھی مستفید ہو سکے خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید انہوں نے کہا کہ خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

زبیر احمد اعجاز ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی جدت کا مقصد صرف ذائقے اور سہولت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ عالمی چیلنجز جیسے غذائی تحفظ، صحت، اور پائیداری کے حل پیدا کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔

ڈاکٹر انیلہ حمید چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف اینمل پروڈکٹ ٹیکنالوجی، نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کے نظام میں نئی ایجادات عوام کی صحت کو بہتر بنانے، غذائی قلت ختم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر طارق اسماعیل، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر راحیل سلیمان، ڈاکٹر درشہوار، ڈاکٹر قمر سلیم اور محمد طاہر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر تمام سپانسرز کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔آخر میں طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹ اور انعامات کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button