Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : نئے تعلیمی سیشن میں داخلہ لینے والوں کے لئے تقریب کا اہتمام

زکریا یونیورسٹی ملتان میں نئے تعلیمی سال 2025ء کے آغاز کے موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیرِ اہتمام خوش آمدیدی و تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذبیر محمد اقبال، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول، پروفیسر ڈاکٹر مقرّب اکبر (ریزیڈنٹ آفیسر)، پروفیسر ڈاکٹر شکیل (چیئرمین ہال کونسل)، پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ (ڈائریکٹر اکیڈمکس)، ڈاکٹر مظفر حمید (ڈائریکٹر آئی ٹی) اور ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات نے شرکت کی، مقررین نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور اُنہیں محنت، نظم و ضبط اور خلوصِ نیت کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کے آغاز کی تلقین کی۔

وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ “بہاالدین زکریا یونیورسٹی علم و تحقیق کا مرکز ہے، جہاں طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔”

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button