Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا: شعبہ پریکٹس فارمیسی میں نئے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ پریکٹس فارمیسی میں نئے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کے لیے اورینٹیشن سیشن منعقد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈاکٹر فواد رسول تھے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی تاریخ، مقاصد اور سہولیات پر روشنی ڈالی، ڈائریکٹر اکیڈمکس، پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ نے نئے پوسٹ گریجویٹ قوانین پر ایک فکر انگیز خطاب کیا، جس میں بین اللسانی تحقیق (Inter disciplinary Research) کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ، ڈاکٹر محمد فاروق نے عالمی تحقیقی رجحانات اور جدید ٹیکنالوجی جدید تحقیقی آلات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ماجد عزیز، ڈاکٹر زکریا اور ڈاکٹر انیس الرحمٰن بھی موجود تھے ۔