Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں خصوصاً اساتذہ کرام کی خدمات کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہےگی، محمد یونس خان لودھی

صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب. پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری محمد یونس خان لودھی نے تبادلے کے بعد پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے رہنماؤں کے ہمراہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سورج میانی میں جوائننگ دی۔

اس پرمسرت موقع پر رانا ولایت علی سابقہ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان, رانا اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب, رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان, راؤ شاہ محمد ہیڈ ماسٹر ھائی سکول, راؤ طارق مصطفی ,محمد عالمگیر خان میؤ, راؤ ساجد مصطفی ,محمد مشتاق حسین, چوہدری فاروق احمد, ملک غلام عباس,رانا محمد زاہد,راؤ عاطف علی, مرید حسین شاہ,شہزاد ظفر خان اور سکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر ظفر اقبال بھٹہ نے محمد یونس خان لودھی کو ہار پہنائے، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ حسب سابق وہ ادارے کی ترقی اور اساتزہ کرام کی خدمات کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے تمام عہدیدار اور ممبران اساتزہ کرام کے تمام مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کروائیں گے، اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

حسب روایت اساتزہ کرام کو مزید مراعات دلوانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کو دی جانے والی حالیہ مراعات کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے طوفان و تناسب کے مطابق سرکاری ملازمین و پنشنرز کو مزید مراعات دی جائیں.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں