Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی آوٹ سائیڈرز کی فائرنگ سے گونج اٹھی، خصوصی ویڈیو صرف "ڈی رپورٹرز” پر

زکریا یونیورسٹی میں گذشتہ روز بھی لڑائی جھگڑے ہوتے رہے، طلبا کی ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ نے خوف وہراس پھیلادیا، انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئی سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلباء کی زندگیوں پر خطرات منڈلانے لگے ہیں ۔

خصوصی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

گذشتہ روز پی ایس ایف کا گروپ جس میں فیصل، نعمان، ثناء اللہ،ابرار،فہد اورعثمان نے آڈیٹوریم میں انکوائری کے لئے آنیوالے ایم ایس ایف کے مہرجانی،غلام حسین،عارف بھٹی اور رانا احمد پر سیدھی فائرنگ شروع کردی ۔

جس پر ایم ایس ایف کے ممبران نے بھاگ کر جان بچائی ، سیکورٹی عملہ پہنچا تو پی ایس ایف گروپ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کیمپس کے گیٹ پر پہنچا، جہاں پر بھی فائرنگ کی اور گیٹ سے باہر نکل گئے، جس میں سیکورٹی گارڈزبال بال بچے۔

زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ سکیورٹی ونگ کو جدید اسلحہ سمیت مٹیل ڈٹیکٹرودیگر سہولیات مہیا کی ہوئی ہیں، جس پر کروڑوں کا بجٹ خرچ کیاجاچکا ہے ،مگر اسلحے سمیت آوٹ سائیڈرز کا کیمپس میں داخل ہونا سکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دئیے ہیں ،جس کی وجہ سے کیمپس میں شدید خوف وحرا س پیداہوگیا ہے۔

دریں اثناء ایم ایس ایف کے ممبران سے تحریری درخواست وصول کرکے قانونی کارروائی کے لئے بھجواو دی گئی ہے۔

سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ ابھی نیا سیشن شروع ہوا ہے آوٹ سائیڈر بھیس بدل کر کیمپس میں داخل ہورہے ہیں کوشش کررہے ہیں ، جرائم پیشہ افراد داخل نہ ہونے پائیں، تاہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں