Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے عثمان ہال میں آوٹ سائیڈرز کی رہائش کا انکشاف، انتظامیہ بے خبر

زکریا یونیورسٹی کے عثمان ہاسٹل کے کمرہ نمبر 138میں آوٹ سائیڈر کی رہائش رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک وقار اور عتیق نامی دو افراد کئی ماہ سے ہاسٹل میں رہائش پزیر ہیں، دونوں یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث بھی بتائے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی انہوں نے ایک طالبہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، جب ان سے پوچھا جاتا ہے تو ان کو موقف ہوتا کہ وہ وزیٹنگ فیکلٹی ہیں جبکہ وزیٹنگ فیکلٹی کو یونیورسٹی میں خصوصا ہاسٹل میں رہائش رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

دونوں آوٹ سائیڈرز کی رہائش کے بارے میں انتظامیہ بھی بے خبر نکلی، جب چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر شکیل رندھاوا سے اس بابت پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی چھان بین کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button