Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی : سپرنگ سیمسٹر میں داخلے جاری، دو ہزار 300 درخواستیں موصول
ایمرسن یونیورسٹی میں سپرنگ سیمسٹر میں داخلے جاری ہیں، جس میں اپلائی کےلئے آخری تاریخ 14 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میں ساڑھے چار ہزار سے زائد سیٹیں ہیں جس کےلئے امیدواروں نے اچھے رسپانس کا مظاہرہ کیا ہے، اب تک دو ہزار 3 سو درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جبکہ 20 دن باقی ہیں۔
امید ہے اس سمسٹر میں بھی سیٹیں مکمل فل ہو جائیں گی ۔