Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مسلم ہائی سکول میں پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد

وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرے میں برداشت کے کلچر کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ امن کے قیام کے لیے پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیم کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ ملتان،محکمہ سوشل ویلفیئر اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے اشتراک سے پیغام پاکستان کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد، ایکس ایم ایل اے ہرپال سنگھ (ہریانہ انڈیا) چیئرمین دارلامان شاہد محمود انصاری،پرنسپل ا رانا اسلم انجم، فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو میڈم آصفہ سلیم، چیف کوآرڈینیٹر سی ایس ایف گلناز کاشف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد احمد چشتی، صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن رانا دلشاد علی، ماہر تعلیم محمد حنیف چوہان مہمانان خاص تھے، جبکہ چوہدری منصور احمد،امیر نواز ملک،اقبال خان بلوچ،وقاص فرید قریشی،نعیم النساء،شمائلہ ایاز شاہ، یاسمین خاکوانی، حنیف چوہان،محمدیونس لودھی،مختار،الحاج اشرف قریشی،مختار سومرو،راؤ ذوالفقار احمد شریک تھے۔

اس موقع پر طلبا و طالبات نے پاکستانی کلچر اور امن وامان کے حوالے سے خصوصی ٹیبلوز پیش کیے۔

ملک محمد عامر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے ، اور وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں جس میں تمام شہریوں اورتمام عقائد کو یکساں حقوق حاصل ہونگے۔

ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں بے پناہ قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا، اورآج انہی کے فرمودات کے مطابق پاکستان میں اتحاد بین المذاہب اور برداشت کی بنیاد پر اپنے معاشرے کو آگے بڑھاسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کل فکر انگیز لمحات میں دین سے دوری اور عدم برداشت کے باعث ملک میں سانحہ ساہیوال اور سانحہ میاں چنوں جیسے دلخراش واقعات رونما ہورہے ہیں ، جو کہ افسوسناک ہیں پیغام پاکستان کا مقصد معاشرے میں امن اور برداشت پیدا کرنا اورتمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس وقت ملک کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے حکومت جلد ان تمام چیلنجز پر قابو پالے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین اور اپنے ہمسایوں کو معاشرتی برداشت اور امن کے بارے میں بتائیں محبت اور پیارسے ایک دوسرے کے ساتھ پیش آئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے اور حکومت پنجاب کا یہ اچھا اقدام ہے کہ سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے ذریعے پیغام پاکستان کے حوالے سے ذہن سازی کی جارہی ہے تاکہ معاشرے میں برداشت پر مشتمل ماحول پروان چڑھ سکیں۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد،سابق ایم این اے ہرپال سنگھ، چیئرمین دارالامان ومیزبان تقریب شاہد محمود انصاری،محمد احمد چشتی،رانا اسلم انجم،آصفہ سلیم ملک،گلناز کاشف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ملک ہے افواج پاکستان سمیت ملک کے ہر فرد نے امن کے پیام کے لیے قربانیاں دیں ہیں، ہم شہداء وطن کو خراج عقیدت ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button