Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں پیغام پاکستان سیمینار کا اہتمام

ویمن یونیورسٹی میں پیغام پاکستان کے سلسلہ میں ایک روزہ سیمینار ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء کے زیرِ اہتمام منعقد کیاگیا ، جس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کااشتراک شامل تھا ۔

سیمینار کی مہمان خصوصی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور ڈاکٹر ضیاء الحق تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی روز اول سے ہی تعمیر کردار، تشکیل معاشرہ اور فروغ تعلیمات اسلامی کی ترویج کے لیے مصروف عمل ہے، نوجوان مرد وخواتین ہی وہ قوت ہیں جن سے امت کی امیدیں جڑی ہیں، پاکستانی خواتین کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، ملک کا مستقبل انہی کے ہاتھ میں ہے جو اساتذہ کی قیادت میں پیغام پاکستان جیسے منصوبوں کے ذریعے اپنا کرادر ادا کریں۔

ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ نوجوان انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی بیخ کنی کا حصہ بن کر پیغام پاکستان کی روشنی میں اعتدال صبر اور انسانیت سے محبت کا درس دیں نوجوانان پاکستان کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،ںہمیں بقاے باہمی کے رویے کو پروان چڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانان پاکستان کا بیانیہ 50 ہزار طلبا و طالبات کی محنت اور شرکت سے بنایا گیا یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، اس سیمینار کا مقصد نوجوان نسل خصوصا طالبات کو ان اقدامات سے آگاہ کرنا ہے ۔
جس کے ذریعے تمام مسالک کے علماء ومشائخ نے ہشتگردانہ اور انتہا پسندانہ سوچ کو کچل کر رکھ دیا تھا۔ ماضی میں جب چند شرپسند عناصر نے ریاست کو غیر اسلامی قرار دیکر ریاست اور اس کے اداروں کیخلاف اعلان جنگ کر دیا تو تمام مسالک کے علماء ومشائخ نے متحد ہو کر اس بیانیہ کو مسترد کر کے اپنا ایک متفقہ فتویٰ جاری کیا جس میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی نفی کی گئی۔

آئین پاکستان کے مطابق پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جہاں کوئی قانون قرآن وسنت کے متصادم نہیں ہو سکتا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب یہ پورا خطہ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے آگے بڑھے گا۔

ففتھ جنریشن وار کے اس دور میں ہمارے دشمن قوم اور فوج میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔’’پیغام پاکستان ‘‘ ایک فکری تحریر وتقریر ہے۔ ’’پیغام پاکستان ‘‘ ایک قومی بیانیہ اور تاریخی دستاویز ہے۔ اس دستاویز کے ذریعے تمام مسالک کے علماء ومشائخ نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف اپنے عزم صمیم کا اظہار کیا۔

اس قومی بیانیہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیمینار میں ڈاکٹر عدیلہ سعد اور تمام شعبوں کی چیئرپرسن نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button