Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء کے زیرِ اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا اور معاشرے میں رواداری کو فروغ دینا تھا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خیرالنسا ( ممبر،النور فاؤنڈیشن) نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرے میں برداشت کے کلچر کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ امن کے قیام کے لیے پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیںہمارے بزرگوں نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں بے پناہ قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا ، اورآج انہی کے فرمودات کے مطابق پاکستان میں اتحاد بین المذاہب اور برداشت کی بنیاد پر اپنے معاشرے کو آگے بڑھاسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کل فکر انگیز لمحات میں دین سے دوری اور عدم برداشت کے باعث ملک میں دلخراش واقعات رونما ہورہے ہیں، جو کہ افسوسناک ہیں پیغام پاکستان کا مقصد معاشرے میں امن اور برداشت پیدا کرنا اورتمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے بطور پا کستا نی ہمیں مذہب مسلک، فرقے اور ناموس کی آڑ میں انتشار پسندی کا جو طرز وعمل ہماری قو م کا و طیرہ بنا جا رہا ہے اس کی روک تھام کے لیے ہمیں اپنے اجتماعی رویو ں میں تبد یلی لانا ہوگی، اور جیواور جینے دو کے اصول پر کار فرما ہو نا ہو گا۔

اگر ہم بحثیت پا کستا نی اپنے و طن کو تر قی د ینا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر قسم کے مذ ہبی تصبات اور نفرتوں سے با لا تر ہو کر احسن کے پھو ل کھلانے ہوں گے اور وطن کی تعمیر میں اپنا بھر پو ر کر دار ادا کرنا ہو گا، ا من کے بغیر کو ئی ملک تر قی نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رقیہ ،ڈاکٹر شاہدہ رسول، ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور ڈاکٹر عدیلہ سعد نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ قومی یکجہتی، استحکام، خوشحالی، طاقت اور بحیثیت قوم متحد ہونے کے احساس کے عمل سے حاصل ہونے والا قومی یکجہتی ملک کی بقا کے لیے لازمی شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملک کے مختلف خطوں میں کثیر نسلی اور کثیر لسانی آبادی کی وجہ سے قومی یکجہتی کے چیلنج کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی دور میں نوجوانوں پر قوم کی ترقی و تعمیر کی خصوصی ذمہ داری ہے۔

کانفرنس میں اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button