Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورکمانڈرز کا نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار

کورکمانڈرز نے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں دو سو باون ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شرکاء نے موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب کے دوران فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اورمسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق شرکاء نے پاکستان کے مضبوط نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر اور ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک ذمے دار جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، ہمارا نیوکلیئر سیکیورٹی رجیم بین الاقوامی بہترین اقدامات کے برابر ہے۔

شرکاء کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص سندھ و بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال، ریلیف و بحالی کی کوششوں میں فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد سے آگاہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button