Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کمانڈر غفور مولوی فقیرمحمد کا قریبی ساتھی تھا اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشت گرد محمد خیل گاؤں سے وزدہ سر کی جانب فرار ہورہے تھے اور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button