Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا

وزارت داخلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج تعینات کرے گی، پاک فوج، اسلام آباد میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات ہوگی، لانگ مارچ کو اسلام آباد میں کسی بھی صورت میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لانگ مارچ روکنے کے لئے 30 ہزار کی نفری اسلام آباد میں تعینات کی جائے گی ، لانگ مارچ کے شرکاء کو سہولت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر اجلاس کی کارروائی کو ان کیمرا رکھا گیا، سکیورٹی ایجنسیز نے وزیر داخلہ کو ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی، لانگ مارچ شرکاء کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد پولیس سمیت سندھ پولیس، رینجر اور ایف سی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کے زیر صدارت اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی صورت میں آتشیں اسلحہ ساتھ رکھنے پر مکمل پابندی ہوگی، شہریوں کی نقل و حمل کی آزادی، ہسپتالوں اور سکولوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button