Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ کا چوتھا روز؛ انگلش ٹیم کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز، پاکستانی بالرز معجزے کی انتظار میں، پچ پر رولر پھیر دیا گیا

جوئے روٹ 173، ہیری بروک 138 کے ساتھ کریز پر موجود ، 237 رنز کی پارٹنرشپ قائم، بین ڈیکٹ 84، زیک کرالی78 جبکہ اولی پاپ بناکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے
پاکستانی باؤلنگ اسکواڈ مکمل ناکام، دن بھر میں صرف 2 وکٹیں لے سکے، انگلینڈ کے خلاف گزشتہ ہوم سیریز میں ڈیبیو کرنے والے مسٹری باؤلر ابرار احمد سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے،جنہوں نے 35 اوورز میں 174 رنز دیے۔
آج ملتان میں موسم قدرے گرم ہے جس کے باعث پچ پر بالرز کو مدد نہ ملنے کا امکان ہے جس کے باعث ان پر شدید دباؤ ہوگا۔ آج کا کھیل میچ کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔