Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل میں شریک انڈین براڈ کاسٹرز کی واہگہ بارڈر کے راستے واپسی

پاکستان بھارت کے موجودہ کشیدہ صورت حال کے باعث پاکستان سپر لیگ 10 کے براڈ کاسٹرز میں شامل بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس انڈیا بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ رواں برس پی ایس ایل کے براڈ کاسٹر میں شامل 23 بھارتی شہریوں کو حکومتی احکامات کے مطابق با حفاظت بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات نہ ہونے کے برابر ہیں، دونوں اطراف سے دفاعی اتاشیوں کو "نا پسندیدہ” افراد کا درجہ دیکر 30 اپریل تک اپنے ممالک لوٹ جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔

دونوں ممالک نے اپنا سفارتی عملہ بھی محدود کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button