Breaking NewsNationalتازہ ترین

انیس قائم خانی اور افتخار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے پی ایس پی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی اور افتخار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انیس قائم خانی پر حملہ سندھ حکومت کی گڈ گورننس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جہاں اتنی اہم شخصیت محفوظ نہیں ہے تو عام آ دمی کیسے محفوظ رہ سکتا ہے ۔

انیس قائم خانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، اور پارٹی قائدین کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور قائدین سید مصطفیٰ کمال،انیس قائم خانی کو فی الفور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

اگر انیس قائم خانی،افتخار عالم پر حملہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو پی ایس پی جنوبی پنجاب احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں