Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستان کے نام، گرین کیپس نے ایک وکٹ پر 245 رنز بنالیے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز پاکستان کے نام رہا، گرین کیپس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنالیے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 132 اور اظہر علی 64 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 105 رنز پر ہوا ،جب عبداللہ شفیق چھکا لگانے کی کوشش میں نیتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے اور اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے، وکٹ آخری دنوں میں اسپینرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے۔

قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، ساجد خان، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button