Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز: ملتان ٹیسٹ ؛ دوسرے دن کا کھیل آغاز، پچ سپنرز کے لئے سازگار ہونے کا امکان
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکے کھیل کا آغاز کردیا گیا، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور نسیم شاہ نے بیٹںگ کا آغاز کیا۔ اس وقت سعود شکیل اپنی ففٹی مکمل کرنے کے نزدیک ہیں، اور نسیم شاہ اپنی بیٹنگ لائن سیٹنگ کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ پہلے دن پاکستانی ٹیم نے ابتدائی طور وکٹ گنوانے کے بعد 253 رنز کی پارٹنرزشپ قائم کی اور پہلے دن کھیل کے اختتام پر4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ؛ موسم کی تبدیلی کا کھیل پر اثر انداز ہونے کا امکان
پہلے دن کی بیٹنگ اور بدلتے موسم کی وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے دوسرے اور تیسرے سیشن میں پچ سپن باولنگ کےلئے سازگار ہوگی۔