پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ترمیمی شیڈول جاری کردیا گیا ، ملتان اسٹیڈیم 2 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا
ملتان کو پاکستان انگلینڈ سیریز کے دو میچوں کی میزبانی مل گئی۔
تفصیل کے مطابق یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کے وینو کو لیکر شروع ہونے والی کہانی اختتام کوپہنچی ،پہلے مرحلے میں تین میچوں کی سیریز کے دو میچ راولپنڈی میں کھیلے جانےتھے اب پہلے دو میچ ملتان میں کھیلے جائینگے۔
پہلاٹیسٹ 7اکتوبر سے 11اکتوبرتک کھیلاجائے گاجبکہ دوسرا ٹیسٹ 15اکتوبر سے 19اکتوبرتک کھیلاجائے گا جبکہ تیسراٹیسٹ راولپنڈی میں 24اکتوبر سے 28اکتوبرتک کھیلاجائے گا۔
واضح رہے 2022 میں کھیلے جانے والی سیریز میں پاکستان کو تین صفر سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔
اس سے پہلے سابقہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان، دوسرا 15 اکتوبر سے کراچی اور تیسرا24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں تھا، اب بھی تاریخیں یہی ہیں لیکن کراچی کا ٹیسٹ بھی ملتان منتقل ہوچکا ہے۔
یوں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ایک ہی ٹیسٹ سیریز کے مسلسل 2 میچزکی میزبانی پہلی بار کرے گا۔