جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کی ملتان آمد : شیڈول میں تبدیلی، مہمان ٹیم آج پہنچے گی، پاکستانی ٹیم پریکٹس کرے گی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کےلئے مہمان ٹیم آج ملتان پہنچے گی۔
اس سے قبل کہا گیا تھا کہ جنوبی فریقہ کی ٹیم 12 ستمبر کو وینیو میں آئے گی، تاہم پی سی بی کی طرف سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق آج 13 ستمبر جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم صبح سویرے لاہور پہنچے گی، جس کے بعد کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور سے ملتان جائیں گے۔
پہلے سے ہوم گرانڈ میں موجود پاکستان ویمن ٹیم انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی میں 3:30 بجے سے ٹریننگ کرے گی۔
14 ستمبر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دوپہر 2.00 بجے سے ٹریننگ شیڈول ہے۔
15 ستمبر دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے سے ٹریننگ کریں گی۔
جنوبی افریقہ کی لورا وولوارڈٹ اور پاکستان کی فاطمہ ثنا پری سیریز میڈیا کانفرنس کریں گی اور ٹرافی کے ساتھ پری سیریز فوٹو شوٹ میں بھی شرکت کریں گی۔
واضح رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 16 سے 20 ستمبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 اور 18 ستمبر کو بالترتیب شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 20 ستمبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔