Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز : دوسرے میچ کی تیاریاں مکمل، کاشف علی ڈیبیو کریں گے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج سے ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، کاشف علی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ اج کھیلا جائے گا، ملتان سٹیڈیم میں میچ کے انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی بالنگ اور بیٹنگ پر توجہ دی جبکہ پاکستان کرکٹرز نے روایت کے بر خلاف ارام کو ترجیح دی، تاہم ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ایک بھری پریس کا خطاب کیا اور زور دیا کہ میچ جیتے کےلئے سپنرز پر انحصار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سپن پچ پالیسی: ہوم سیریز میں "عاقب فارمولا” ہی چلے گا، عاقب جاوید کی دھواں دار پریس کانفرنس

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سکواڈ میں ایک تبدیلی متوقع ہے، واحد فاسٹ بالر خرم شہزاد جنہوں نے پہلے میچ میں صرف ایک اوور کرایا تھا باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے ان کی جگہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کرلیاگیا ہے، پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی گئی ہے۔

دوسری طرف میچ کے انعقاد کے لیے ضلع انتظامیہ متحرک ہے شہر میں جگہ جگہ بینر آویزاں کیے گئے ہیں اور شہریوں کو وہاڑی چوک سے ملتان سٹیڈیم کے گیٹ تک لانے کے لیے بس سروس شروع کی گئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

شہر میں ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باحفاظت سٹیڈیم تک لانے کے لیے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ روٹس کے ساتھ ساتھ ڈھائی سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمر ا نصب کیے گئے ہیں، جس کے لیے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے جو ڈی سی افس میں قائم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button