Breaking NewsNationalتازہ ترین

کرکٹ سیریز کے ملتان میں انعقاد کو خوش آئند :ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے کرکٹ سیریز کے ملتان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے باسیوں کو اس بین الاقوامی کرکٹ سیریز کی میزبانی پر فخر ہے۔

انہوں نے اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ میچوں کے انعقادسے خطے میں کرکٹ کو فروغ ملے گا، اور نئے ٹیلنٹ کو پنپنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب نے دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

کیپٹن ر ثاقب ظفر نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ انتظامیہ کے بہترین انتظامات کی وجہ سے شائقین کرکٹ خوبصورت کرکٹ گراونڈ میں کھیل سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں