Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد کراچی میں انتقال کر گئے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔فاطمہ ثناء آج پہلی دستیاب فلائٹ سے دئبی سے کراچی روانہ ہوں گی۔
ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔
کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے فاطمہ ثناء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔