Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کے دوسری اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز ، 2 سکور کا خسارہ باقی

پہلی اننگ میں پاکستان کے 211 کے جواب میں ساؤتھ افریقہ نے 73.4 اوورز میں 301 رنز بنائے، آئیڈین مرکم 89، ٹیمبا 31، کاربن بوچ 81 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

سنچورین میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ساؤتھ افریقہ نے 82 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگ کا آغاز کیا، ایڈن مرکم اور ٹیمبا بووما نے بالترتیب 47 اور 4 رنز کے ساتھ بیٹنگ اینڈ سنبھالا ، ایڈن مرکم نے 72 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن ٹیسٹ: انڈیا کے 5 وکٹوں پر 165 رنز، 310 کا خسارہ باقی

چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں 70 رنز بنے اور کپتان ٹیمبا بووما 31 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

ڈیوڈ بیڈنگم 30 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، کائل ورائنی اور مارکو جینسن 2-2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ، ان دونوں کو بھی نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔

اوپنر بلے باز ایڈن مرکم 89 کے ذاتی سکور پر خرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان نے ان کا کیچ دبوچا ۔

کاگیسو ربادہ 13، ڈین پیٹرسن 12 رنز بناکر بالترتیب عامر جمال اور صائم ایوب کو وکٹیں دے بیٹھے ۔

کاربن بوچ 81 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ ، خرم شہزاد نے 3-3، عامر جمال 2، صائم ایوب اور محمد عباس نے 1-1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز: پہلے دن باؤلرز کا پلڑا بھاری، پاکستان کے 211 کے جواب میں جنوبی افریقہ کے 3 وکٹوں پر 82 رنز

90 رنز کے ٹریل کے ساتھ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے پہلا نقصان صائم ایوب کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 49 کے مجموعے پر ربادہ کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

کپتان شان مسعود بھی وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 28 کے ذاتی سکور پر پویلین لوٹ گئے ، کامران غلام صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ان دونوں کی وکٹ جینسن کے حصے میں آئی ۔

اننگ ابھی جاری ہی تھی کہ خراب روشنی کے سبب ایمپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا ، اس وقت بابر اعظم 16 سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

کھیل کے دوسرے روز بھی 10 وکٹیں گریں، جس میں 7 ساؤتھ افریقہ اور 3 پاکستانی بلے باز آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button