Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پاکستان ایوی ایشن یونٹ کو یو این امن مشن کانگو میں حادثہ، 6 افسران و جوان شہید

کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستان ایوی ایشن یونٹ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایوی ایشن یونٹ کویو این امن مشن کانگومیں حادثہ پیش آیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن کاہیلی کاپٹر گر گیا ، جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی افسران و جوان شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل بھی شہداء میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے، اور پاکستان عالمی امن و سلامتی کیلئے یو این امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button