Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب ضمنی انتخابات، پاک فوج کے دستے فرائض انجام دینگے

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاک فوج کےدستے کیو آر ایف کےفرائض انجام دینگے۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے دستے کیو آر ایف کےفرائض انجام دینگے ، اور فوجی جوان انتخابات میں قیام امن کیلیے ذمے داریاں نبھائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان ضمنی انتخابات کیلئے فرائض انجام دینگے اور اس حوالے سے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاک فوج کی تعیناتی کیلیے آرمی چیف سے رابطہ کیا تھا۔

پنجاب کے 20 حلقوں اور این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے آرمی چیف کو مراسلہ لکھا تھا جس میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button