پاکستان اور بنگلہ دیش آج ٹوئنٹی 20 میں آمنے سامنے

پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر19 ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز آج 16نومبر سے ملتان سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔
ٹی20 سیریز کے سلسلے میں دونوں ممالک کی یوتھ ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج 16 نومبر کو اور دوسرا میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی چیمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی منگل کے روز ملتان سٹیڈیم پر منعقد کی گئی۔
دونوں ممالک کی ٹیموں کے کپتانوں سعد بیگ(پاکستان ) اور احرار امین (بنگلہ دیش ) نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔
ٹی 20 میچز کے شیڈول کے مطابق ٹاس ٹائم صبح 9 بجے مقرر کیا گیا ہے، اور میچ کا پہلا بال ساڑھے 9بجے پھینکا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں۔
انڈر 19 کرکٹ : پاکستانی فیلڈر سے فراخدلانہ کیچ ڈراپنگ سے چار روزہ میچ میں فتح بھی ڈراپ
یاد رہے کہ پاک بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے مابین رواں سیریز کا واحد چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں۔
انڈر 19 کرکٹ : بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ون ڈے سیریز جیت لی
ایک روز قبل اختتام پذیر ہونیوالی بیسٹ آف تھری انڈر 19 ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش نے ایک کے مقابلے میں دو فتوحات سے کامیابی اپنے نام کر چکی ہے۔