Paid ad
Breaking NewsSportsUncategorisedتازہ ترین

پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،چائے کے وقفے تک 86 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھے

تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ جے ڈین سیلز کے 3 شکار

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، دھند کے باعٖث میچ لنچ کے بعد کے بعد شروع کیا گیا۔

ابتدائی 3 وکٹیں 15 رنز کے اضافے کا سبب بن سکی۔
ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 16 کے مجموعی سکور پر جےڈین سیلز کی گیند پر املاچ کو کیچ دے بیٹھے، وہ صرف 6 رنز بنا سکے۔

دوسری وکٹ 4 رنز اضافے کے بعد 20 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان شان مسعود موٹی کی گیند پر املاچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ، انہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 11 رنز سکور کیے۔

تیسرا نقصان پاکستان کو کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا جب جےڈین سیلز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، 5 رنز کی اننگ میں 1 چوکا شامل تھا۔

چائے کے وقفے تک سعود شکیل 33 جبکہ محمد رضوان 18 پر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں، دونوں بلے بازوں کے درمیان 40 کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جےڈین سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موٹی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر بابر اعظم تھے جنہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 رنز بنائے اور جےڈین کی گیند پر املاچ کے ہی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button