Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آصف علی نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی

Lٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم کے ہارڈ ہٹر آصف علی نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم 47 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آصف علی نے 7 گیندوں پر 25 رنز کی دھواں دار ناقابل شکست اننگز کھیلی، جارح مزاج بیٹر نے ایک اوور میں 4 چھکے لگائے۔

محمد رضوان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شعیب ملک 19 اور حفیظ 10 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے افغانستان کی جانب سے راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمان، محمد نبی اور نوین الحق ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے
اس سے قبل افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

افغانستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا، 13 رنز کے مجموعی اسکور پر افغان اوپنرز پویلین لوٹ گئے، حضرت اللہ زازئی صفر اور محمد شہزاد 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
رحمت اللہ گرباز 10، اصغر افغان بھی 10 رنز بنا کر چلتے بنے، کریم جنت 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، نجیب اللہ زردان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان محمد نبی 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔گلبدین نائب نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو بے پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ ‏کو ترجیح دی تھی۔
دونوں ٹیموں نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button