سہ ملکی سیریز: پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر نیوزی لینڈ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی۔
محمد رضوان سلمان علی آغا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے پہاڑ جیسا ہدف ایک آور قبل پورا کر لیا۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز کی طرف سے 57 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا گیا۔
اس موقع پر بابر اعظم اور فخر زمان نے سیٹ ہونے کی کوشش کی لیکن بابر اعظم ہمیشہ کی طرح دھوکہ دے گئے اور 57 کے مجموعی سکور پر 23 رنز بنا کر ملڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو اؤٹ ہو گئے ان کی اننگز میں چار چوکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سہ ملکی سیریز: ساؤتھ افریقہ کا پاکستان کو جیتنے کے لیے 353 رنز کا ہدف
نئے انے والے بیٹسمین سعود شکیل بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور 15 کے سکور پر بوچ کی گیند پر ملڈر کے ہاتھوں کیچ اؤٹ ہو گئے، انہوں نے دو چوکے لگائے تیسری وکٹ کی شراکت میں صرف چار رنز بن سکے اور اوپننگ بلے باز فخر زمان 41 کے انفرادی سکور پر ملڈر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ اؤٹ ہو گئے، ان کی اننگز میں چھ چوکے ایک چھکا شامل تھا۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے 260 کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا مجموعہ جیت کے پاس لے گئے۔
اس موقع پر محمد رضوان نے اپنے او ڈی ائی کیریئر کی چوتھی سینچری مکمل کی، جس میں سات چوکے تین چھکے شامل تھے۔
جب کہ دوسرے اینڈ پہ موجود سلمان علی اغا نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سینچری مکمل کی۔
دونوں بلے بازوں کے مابین 260 کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔
محمد رضوان 122 رنز جبکے طیب طاہر چار رنز کے ساتھ ناٹ اؤٹ رہے۔
سلمان علی اغا کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کاربن بوچ لونجی نے 1-1 جبکہ ویان ملڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
اس سے قبل ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر مقررہ 50 اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کپتان ٹیمبا بوما کے 82 میتھیو برٹس 83 ہنرچ کلاسن کے 87 اور قائل ورنے کے 44 رنز کی بدولت پاکستان کے لئے 353 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف مقرر کیا تھا۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین جمعہ کو کھیلا جائے گا۔