Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے زیر کردیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، محمد رضوان 78 اور حیدر علی 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ،جبکہ پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گری جب فخر زمان 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد حیدر علی اور محمد رضوان کے درمیان 105 رنز کی شراکت داری بنی ، تاہم جب ٹیم کا مجموعی اسکور140 رنز پر پہنچا تو رضوان 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 147 رنز پر گری جب محمد آصف 1 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے علاوہ افتخار احمد 7 اور حیدر علی 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اختتامی اوور میں محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز تک پہنچایا۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سے روماریو شیفرڈ نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ اوشین تھامس،عقیل حسین، ڈومینک ڈریکس اوراوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ 31 اور اسمتھ 24 رنز بناکر نمایاں رہے.
ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی 5 وکٹیں 60 رنز پر گر یں جس کے بعد مہمان ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اس طرح پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکی شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حیدرعلی کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button