Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زمبابوے کو 99 رنز سے شکست، پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی، کامران غلام پلئیر آف دی میچ قرار

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے بیٹرز 40.1 اوور میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ کریگ ارون 51، برائنٹ بینٹ 37، مارومانی اور سین ولیمز 24-24 جبکہ کلائیو میڈنڈے 20 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے

بلاوائیو کے کوئن کرکٹ کلب میں کھیلے گئے پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے 99 رنز کامیابی حاصل کرلی۔
اس طرح پاکستان نے زمبابوے کے خلاف مسلسل 16 سریز جیت کر سیریز میں ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 303 رنز بنائے۔

کامران غلام نے ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری 97 گیندوں پر مکمل کی ، جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

کامران غلام 104، صائم ایوب 31، عبدللہ شفیق 50، محمد رضوان 37، سلمان علی آغا 30، رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

58 کے ٹیم سکور پر صائم 31 رنز بنا کر فراز اکرم کا شکار بنے، 112 کے سکور عبدللہ شفیق ففٹی بناکر سکندر رضا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔

محمد رضوان کامران غلام کا ساتھ زیادہ دیر تک نہ نبھا سکے اور 37 انفرادی سکور پر مائیرز کو کیچ دے بیٹھے ، انکی وکٹ بھی سکندر رضا کے حصے میں آئی ۔

کامران غلام نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے تیسری اننگ میں پہلی سنچری سکور کی اور زمبابوے بالرز کی جم کر دھلائی کی، ام کی اننگ 10 چوکوں 4 چھکوں سے مزین تھی۔
تاہم وہ شارٹ کھیلتے ہوئے میڈنڈے کو کیچ دے بیٹھے ان کو نیگروا نے آؤٹ کیا۔

سلمان علی آغا 30 رن بنانے کے بعد نیگروا کا شکار بنے، عرفان خان نیازی نے 3 رنز بنا سکے اور موزاربانی کا شکار بن گئے۔

طیب طاہر 29 جبکہ عامر جمال 5 رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا, رچرڈ نگراوا نے 2ـ2 جبکہ موزاربانی اور فراز اکرم نے 1ـ1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بعد میں کھیلتے ہوئے زمبابوے بیٹرز پاکستانی بالرز کا سامنا نہ کرسکے اور انکی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہی، کریگ ارون 51، برائنٹ بینٹ 37، مارومانی اور سین ولیمز 24-24 جبکہ کلائیو میڈنڈے 20 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے جبکہ 3 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب ، حارث رؤف ، ابرار احمد ، عامر جمال نے 2-2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

ڈیبیو سنچری اور عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کامران غلام پلئیر آف دی میچ قرار پائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button