Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان نے 20 سال بعد آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 20 سال بعد سیریز جیت لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 211 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 37.5 اوورز میں حاصل کرلیا اور سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری، فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد امام الحق نے اور کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔
بابر اعظم نے شاندار 105 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق بھی 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، اور پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم ابتدا سے ہی پاکستانی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی، اوپنر ٹریوس ہیڈ اور کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

الیکس کیری 56 اور شان ایبٹ 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بین میکدر میٹ 36 اور کیمرون گرین 34 رنز بناسکے۔مارکس لبوشین 4 اور مارکس اسٹونس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نیتھن ایلس 2 رنز بنا کر محمد وسیم کا نشانہ بنے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد وسیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے دو اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیتا اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی، فائنل میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

فیصلہ کن معرکے کے لئے آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، مچل سوئپسن کی جگہ جیسن بیرنڈورف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان 20 سال سے آسٹریلیا کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button