Breaking NewsSportsتازہ ترین

بابر اور امام کی سنچریاں، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 349 رنز کا ہدف 49 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، امام الحق نے بھی 106 رنز اسکور کرکے کپتان بابر اعظم کا خوب ساتھ دیا۔
اوپنر فخر زمان 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے دو وکٹیں حاصل کیں، نیتھن ایلس اور مارکس اسٹونس ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دیاتھا۔

بین میکدر میٹ نے شاندار 104 رنز کی اننگز کھیلی، ٹریوس ہیڈ 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارنوس لبوشین بھی 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مارکس اسٹونس نے 49 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔کیمرون گرین اور الیکس کیری 5، 5 رنز بناسکے، شان ایبٹ 28 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم نے دو، زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں