Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ ایشیا کے نائب صدر منتخب

پاکستان پہلی بار بیس بال فیڈریشن آف ایشیا (BFA) کی نائب صدارت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

چائینیز تائپے میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ ایشیا کے نائب صدر منتخب ہوئے۔

انہوں نے جنوبی کوریا کے امیدوار کے مقابلے میں یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔

اس خوشی کی خبر کے ساتھ ہی پاکستان کے اسپورٹس خصوصا بیس بال حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

گزشتہ روز ان انتخابات سے ایک روز قبل پاکستان کے جواں سال سپوت سید فخر علی شاہ کی نہ صرف پاکستان اور دیگر  ممالک اور بالخصوص سید فخر علی شاہ کی میریوٹ ہوٹل تائی پے تائیوان میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا  کے نو منتخب صدر جیفری کوو، سابق صدر ٹام پینگ، (WBSC)ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے صدر ریکارڈو فیکاری،  ممبران بیس بال فیڈریشن آف ایشیا، مشرقی ایشیائی ممالک اور مغربی ایشیائی ممالک کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان فیڈریشن بیس بال(PFB) کے صدر سید فخر علی شاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب میں سید فخر علی شاہ نے کہا کہ میرے لیے سالگرہ کی حیران کن تقریب کا اہتمام کرنے پر بہت فخر محسوس کررہا ہوں، اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

الیکشن کے بعد انکے والد مرحوم سید خاور شاہ کے نقس قدم پر چل کر مذید کامیابیاں سمیٹنے اور بحیثیت ممبر ایٹ لارج ایشیا میں گزشتہ دور میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر سید فخر علی شاہ کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں انکا کہنا ہے کہ میری یہ کامیابی پاکستان کے لیئے بڑا اعزاز ہے، اگر ہمیں پاکستان میں انٹرنیشنل طرز کا ایک بیس بال اسٹیڈیم میسر آجائے تو ہماری مزید کامیابیاں یقینی ہونگی، اور امریکن ٹیمیں اور انکے کھلاڑی پاکستان میں بھی ایکشن میں نظر آسکیں گے۔

مذکورہ الیکشن میں کل 20 ممالک نے حصہ لیا، جس میں صدر چائنیز تائیپے کے جیفری کوو، نائب صدور پاکستان، چائنا اور جاپان کے سید فخرعلی شاہ، شین سو اور مساتاکے یماناکا، ممبر ایٹ لارج فلپائن، ہانگ کانگ اور ایران کے روگ ٹنگزون، اینڈریو فین اور ہوئمن منصوری منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صدر سید فخر علی شاہ نے ایشیا کے نئے صدر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اگر ہمارے ملک میں بھی کوئی اسٹیڈیم ہوگا تو آئندہ الیکشنز میں پاکستان مذید مضبوط ہوکر سامنے آئے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں