Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان نے بھارت کا ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نےایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، 13ہزارطلبا نے 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کواس ریکارڈسےمحروم کیا، بھارت نے ایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نےمیاواکی جنگل کاافتتاح کیا، ریکارڈ بنا کر یوم آزادی پرتحفہ دیا گیا ہے، بیشتر پودے پھل دار اور شہر کے درمیان میں لگےہیں۔
ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی ماحولیاتی تبدیلی کو درخت لگاکر روکنا ہے، مخالفین تنقید کے بجائے شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button