Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی سی سی سی کی ایگزیکٹو سب کمیٹی کا اجلاس، نئے مالی سال کے بجٹ کی سفارشات کی منظوری

پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی ایگزیکٹوسب کمیٹی کے چھبیسویں اجلاس میں پی سی سی سی کے مالی سال2022-23 کے بجٹ کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔

اجلاس کی صدارت نائب صدر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپور نے کی۔

اجلاس میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان جنرل سیکریٹری شاہد ستار اور ایڈوائز ایپٹما ڈاکٹر جاوید حسن، چیئرمین کراچی کاٹن ایسوسی ایشن خواجہ زبیر احمد،کاٹن کمشنر سندھ منیر احمد جمانی، ڈائریکٹر کاٹن پنجاب ڈاکٹر صغیر احمد , انچارج کاٹن ریسرچ اسٹیشن فیصل آباد، ڈاکٹر غلام سرور، ڈپٹی سیکریٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی اورںاسسٹنٹ سیکریٹری پی سی سی سی فدا حسین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بجٹ میں مختص کی گئی 1381.294 ملین کی رقم پے اینڈ پینشن اورآپریشنل چارجز کی مد میں رکھی گئی ہے۔

نائب صدر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپور کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دیگر اداروں کے سرکاری ملازمین کی طرح یکم جولائی 2022 سے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے تمام ملازمین کے نئے پے اسکیل ریوائز کرنے اور دیگر الاؤنس و مراعات کی بھی منظوری دی گئی۔

نائب صدر پی سی سی سی ڈاکٹر محمد علی تالپور نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی پی سی سی سی کے مالی وانتظامی امور میں بہتری لانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں اور بہت جلد ہم مالی مشکلات سے باہر نکل آئیں گے۔

اجلاس میں گریڈ ایک سے سولہ کے تمام ملازمین کو ٹائم اسکیل پروموشن دینے سے متعلق وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ہوم ورک مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید برآں وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں ماہانہ ایم فل الاؤنس2500روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

اسی طرح پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی میں افرادی قوت کی کمی کوپورا کرنے سے متعلق بھی معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔

اس موقع پر نائب صدر پی سی سی سی ڈاکٹر محمد علی تالپور نے اجلاس میں موجود پی سی سی سی کے متعلقہ آفیسران کو زرعی سائنسدانوں کی پروموشن سے متعلق جلد ہوم ورک مکمل کرنے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلانے جا رہے ہیں اور سالہا سال سے ترقیوں سے محروم زرعی سائنسدانوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا۔

اجلاس میں شریک آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشنز کے جنرل سیکریٹری شاہد ستار کا کہنا تھا کہ ایپٹما پی سی سی سی کی مالی مشکلات کو سمجھتی ہے اور ہم نادہندگان ٹیکسٹائل ملوں سے سیس ریکوری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ پی سی سی سی کو درپیش مالی مسائل سے باہر نکالا جا سکے۔

ایپٹما کے اس اقدام کو اجلاس میں شریک تمام شرکاءنے کافی سراہا۔

اس موقع پر نائب صدر پی سی سی سی ڈاکٹر محمد علی تالپور نے سیس ریکوری بہتر بنانے کے لئے متعلقہ آفیسران کو ٹیکسٹائل ملوں کا ریکارڈ ایک ہفتے کے اندر اندر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشنزبھجوانے کا حکم بھی دیا۔

پی سی سی سی کی ایگزیکٹو سب کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ سے متعلق سفارشات اور دیگر امور کی حتمی منظوری کے لئے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے جنرل باڈی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button