Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی(پی سی سی سی) کی زرعی تحقیقاتی کمیٹی کا سالانہ دو روزہ اجلاس جمعرات سے شروع ہوگا

پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی(پی سی سی سی) کی زرعی تحقیقاتی کمیٹی کا سالانہ دو روزہ اجلاس24مارچ تا25مارچ2022 سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں بروزجمعرات سے شروع ہو رہا ہے، جس کی صدارت ڈاکٹر محمد علی تالپور وائس پریزیدنٹ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی و اکنامک ایڈوائز وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی،اسلام آباد کریں گے۔

اجلاس میں کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبد اللہ، وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی، ڈاکٹر تصور حسین ملک، ڈائریکٹر ریسرچ (پی سی سی سی)، ڈاکٹر زاہد محمود، ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان، اللہ دینو کلہوڑو ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،بسکرنڈ،اور دیگر چاروں صوبوں میں قائم کپاس کے ریسرچ اسٹیشنز کے انچارج زرعی سائنسدانوں اور چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ترقی پسند کاشتکار شریک ہوں گے،اس کے علاوہ ملک بھر سے دیگر صوبائی اداروں کے کپاس کے زرعی ماہرین، مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز صاحبان کے علاوہ پرائیوٹ سیڈ سیکٹرز کے نمائندوں کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس کے پہلے روز پی سی سی سی کے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹس و دیگر کاٹن ریسرچ اسٹیشنز پر کپاس کی فصل 2021-22پر کی گئی تحقیقات کے نتائج اور آئندہ برس2022-23کے لئے اپنے تحقیقاتی پروگرامز کو بھی تفصیل سے پیش کیاجائیں گے۔

جبکہ اجلاس کے دوسرے روز نیشنل کوآرڈی نیٹڈ ورائٹل ٹرائل سال 2021 کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا ، اور اگلے سال نیشنل کوآرڈی نیٹڈ ورائٹل ٹرائل سال 2022پلان کو تمام پرائیویٹ سیکٹر کاٹن R&D سیڈکمپنیوں کے سی ای اوز/نمائندگان ساتھ بات چیت کے ساتھ منظور کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button