Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان چیس فیڈریشن کے الیکشن کا اعلان ، چار جون کوپولنگ

انٹرنینشل چیس فیڈریشن نے پاکستان چیس فیڈریشن کے الیکش کا اعلان کردیا۔

تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے پاکستان چیس فیڈریشن کے الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جو چا ر جون کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

فیڈے (انٹرنیشنل چیس فیڈریشن ) نے دسمبر 2021 میں دبئی میں ہونےوالے ایم اویو کی رو سے الیکشن کرانے کافیصلہ کیا ، جس میں پاکستان کے مختلف شطرنج گروپوں نے اپنے دستخط کئے اور حنیف قریشی گروپ کو الیکشن کی دعوت دی۔

الیکشن میں سرکاری محکموں اور چاروں صوبوں کے ووٹ ہیں ، پاکستان میں چیس کی جائز قیادت کو بحال کرنا ان الیکشن کا مقصد ہے، فیڈے کی طرف سے جاری ہونےو الے مراسلے کے مطابق الیکشن کےلئے یورس ڈیلیگیٹ کو تشکیل دیا گیا تاکے ملک کہ شطرنج کی ایسی عظیم تاریخ کو بین الاقوامی سطح پر مکمل مینڈیٹ کے الیکشن کو2022منیجنگ ڈائریکٹر، ریورس ڈیلیگیٹ مسز ڈینا الیکشن کمشنر سپروائز کریں گی ، جبکہ ممبران میں مسٹر الیگزینڈر مارٹینوف، ایف آئی ڈی ای کے قانونی مشیر: خلیل خان، ایشین چیس فیڈریشن شامل ہوں گے ۔

جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو انتخابی اجلاس کی ذمے داری سونپی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر راشد الانیزی (کویت) کو بطور مبصر مقرر کیا گیا ہے ، الیکشن میں صدر سینئر نائب صدرنائب صدور 3جنرل سیکرٹری ،جوائنٹ سیکرٹری فنانس سیکرٹری، پریس سیکرٹری کا انتخاب کیاجائے گا۔

پاکستان کی سپورٹس پالیسی چاروں صوبوں کے ساتھ سرکاری محکموں کاووٹ ہے، کل ووٹوں کی تعداد 20 ہے ۔

الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد اپنے فارم آج 30 مئی رات8 بجے تک جمع کراسکتےہیں، اور ای میل کرسکتے ہیں۔

یکم جون کو سکروٹنی مکمل کرلیجائے گی، فائنل لسٹ جاری کردی جائے گی، اعتراضات 2 جون کو جمع کرائے جائیں گے ۔

جبکہ حتمی فہرست تین جون کو جاری کی جائےگی۔

چار جون کو دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں الیکشن ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button