پاکستانی چیس ٹیم کی شرمناک حرکت؛ بھارتی پرچم لہراتے رہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی چیس ٹیم نے پوری قوم کو شرمسار کردیا، بڈاپسٹ میں ہونےو الے اولمپیاڈ میں بھارتیوں کی چاپلوسی اور تلوے چاٹنے کی انتہا کردی، سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے پاکستان کے بارے میں منفی تبصرے شروع کر دیے۔
بڈاپسٹ میں ہونے والے شطرنج کے مقابلوں میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل لیا مگر جشن بھارتی پرچم لہرا کر کرتے رہے ، بھارتی ٹیم جس نے اولمپیاڈ کا میلہ جیتا اپنا گروپ فوٹو بنوارہی تھی کہ پاکستان چیس فیڈریشن کے صدر حنیف قریشی اپنی ٹیم کے ساتھ اس گروپ میں شامل ہوگئے اور زبردستی مبارکباد کےفوٹو بنوانے لگے تو بھارتیوں نے اپنا پرچم پکڑا دیا جس کو پکڑ کر قومی ٹیم نے تصاویر بنوائیں۔
ٹیم نے پاکستان کاقومی پرچم سامنے لانے کی ہمت تک نہ کی اور نہ بھارتی پرچم پکڑنے سے انکار کیا۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو بھارتیوں نے حسب معمول پاکستانیوں کا مذاق اڑایا کہ پاکستانیوں نے چاپلوسی کی انتہاکردی، ایک بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے تبصرہ کیا کہ پاکستانی بھاریتوں کے ساتھ تصویر بنوانے کےلئے منت سماجت اور تلوے چاٹ رہے ہیں ۔
دوسری طرف پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اور فیڈریشن کے صدر کو کس نے اجازت دی تھی کہ از خود تعلقات بڑھانے کے دعوے کرے جبکہ گذشتہ اولپمیاڈ جو بھارت میں ہوا تھا قومی ٹیم کو صرف اس لئے واپس بلالیا گیا تھا کہ مودی سرکار نے ٹورنامنٹ کی ریلی مقبوضہ کشمیر بھیجی تھی۔
حکومت کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا مگر اس بار تو چیس فیڈریشن نے شرم وحیا کے تمام حدیں توڑ دیں حکومت اس کا نوٹس لے اور ٹیم کے خلاف کارروائی کرے ۔