Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 کے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
میگا ایونٹ 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگا، اور اسکا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ 8 کا شیڈول

جاری شیڈول کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 میچز راولپنڈی، 9، 9 لاہور اور کراچی جبکہ 5 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں کل 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، اور جبکہ لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے ہوم گراؤنڈز پر پانچ پانچ میچز کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں