Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی کی طرف سے سیلاب زدگان کےلئے امداد

پاک انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی، جو کہ سیلاب زدگان کے لیے قائم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائےگی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحدکرنے میں مددکی، اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں، پی سی بی تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالا، پہلے ٹی 20 میچ کے ذریعے فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کے لیے اعزاز ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں