Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

گرمی کی شدت، پاکستانی ٹیم نے آج کی پریکٹس منسوخ کردی

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز کے سلسلے میں آج بروز جمعہ پاکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس نہیں کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو دن ملتان انٹرنیشل سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی، پاکستان ٹیم پریکٹس کا دوبارہ آغاز ہفتہ کو کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز گرمی کی شدت سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی، تاہم کسی بھی سنجیدہ انجری سے بچنے کےلئے ایک دن کی پریکٹس منسوخ کردی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button