Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ممکنہ شکست کا خوف، پاکستانی ٹیم و آفیشلز گھبراہٹ کا شکار

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکھ کر پاکستانی کھلاڑی فرسٹریشن کا شکار نظر آئے فیلڈ میں گھبراہٹ اتنی تھی کہ پہلے سیشن میں ہی تینوں ریویو لے لئے جو ضائع ہوگئے جبکہ پریس کانفرنس میں ساجد خان فرسٹریٹڈ نظر آئے ساجد خان پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا الٹا جواب دے گئے۔

سوال میں یہ پوچھا گیا تھا کہ کچھ لوگ ایسی پچز بنانے کے حق میں ہیں جو غیر ملکی ٹیموں کے لیے جیتنا ناممکن بنا دیں، لیکن پاکستان اس پچ پر مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور شکست کے قریب ہے۔ سوال میں بیلنس کی بات کی گئی تھی کہ ایسی پچز بیٹرز کے لیے بھی متوازن ہوں۔ ساجد خان نے اس سوال کو غلط سمجھا اور کہا، "آپ نے ابھی سے ہماری جیت کو ناممکن کیسے کہہ دیا؟” وہ بار بار یہی دہراتے رہے، حالانکہ سوال میں پاکستان کی جیت کو نا ممکن نہیں کہا گیا تھا۔ ساجد خان اس پر واضح جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button