جامعہ زکریا : 23 مارچ کے حوالے سے یوم پاکستان کی تقریب

ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام 23مارچ کے حوالے سے یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی تھے ، جبکہ مہمانان اعزاز ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر فواد رسول ، چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر مقرب اکبر ، چیئر مین ڈیپارٹمنٹ پولیٹیکل سائنس ڈاکٹر شاہد بخاری، ڈاکٹر انیس الرحمان اور ڈاکٹر فرحان تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی نے یوم پاکستان کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کے کردار پر روشنی ڈالی، اور طلباء و طالبات کو پیغام پاکستان پہنچایا۔
انہوں نے یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرنے پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے کردار کو سراہا۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر فواد رسول نے اپنے خطاب میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا، اور طلباء طالبات کو پیغام پاکستان کو آگے پہچانے پر زور دیا۔
تقریب میں طلباء نے پیغام پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں ، اور ملی نغمے پیش کیے۔
زکرین ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے ارسلان فیض اور ذیشا اشفاق نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقریر کی، وسیم شوکت نے ملی نغمہ پیش کیا ۔
زکرین ڈرامیٹک کلب کے ممبران سہیل خان ، حمزہ ، نایاب ، احمد ، عبدالرحمن نے خاکہ پیش کیا۔
تقریب کی نقابت کے فرائض زکرین مجلس مباحث وردا بتول اور عمر دراز نے سرانجام دیے۔