Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں یوم پاکستان بارے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن اپنے وطن سے تجدید عہد کا دن ہے۔
جس طرح ہمارے بزرگوں نے افہام و تفہیم کے ساتھ برصغیر کے لوگوں بلخصوص مسلمانوں کے مسائل کا حل پیش کیا بلکل اسی طرح ہمیں بھی آج متحد ہو کرمسائل کا حل نکالنا ہے ، اور پاکستان کی تعمیرو ترقی کے لیے عملی جدوجہد کرنی ہے۔

ڈاکٹر عنصر نعیم نے کرہ ارض پر واقع مختلف براعظم،ان کی جغرافیائی تاریخ اور ان میں برصغیر پاک و ہند کی جغرافیائی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر رشید احمد نے قرارداد پاکستان کے اغراض و مقاصد اور اس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے یہ ملک اسلام کے نام پر لیا ہے تو یہ اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان میں مثالی معاشرہ قائم کریں، ایسا فلاحی معاشرہ جو ریاست مدینہ کے ماڈل پر ہو جہاں مختلف مذاہب اور مختلف قبائل باہمی ہم آہنگی سے رہیں۔

ہال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم, سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر عثمان جمشید نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ملک پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، اب ہماری باری ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی میں اپنا خون پسینہ ایک کریں۔

تقریب میں ڈاکٹر شعیب،ڈاکٹر اشتیاق،ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر مرزا عابد،ڈاکٹر نگہت اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button