Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم سیری لنکا پہنچ گئی

فزیکل ڈس ایبلڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیئے کیلیے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم سیری لنکا پہنچ گئی ہے، پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم میں 15 رکنی سکواڈ میں سے 6 کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی پنجاب میں ملتان ریجن سے ہے، جن میں محمد مطلوب زبیر سلیم اور حافظ غلام محمد جبکہ بہاولپور ریجن سے محمد شہزاد محمد نعمان اور عبد الخالق شامل ہیں۔

ریجینل ہیڈ محمد جمیل کامران کا کہنا ہے کہ پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان اور بہاولپور کے کی خصوصی کاوشوں سے اس انٹرنیشل ایونٹ میں پہلی بار جنوبی پنجاب سے 6 کھلاڑیوں کا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا جنوبی پنجاب کے لیے اعزاز کی بات ہے، ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ملتان اور بہاولپور ریجن سے ٹیلنٹ نکل کے سامنے آرہا ہے۔

حالیہ نیشنل پی ڈی چیمپین شپ میں ملتان اور بہاولپور ریجن دونوں کا سولہ ریجن میں سے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا اس بات کا واضع ثبوت ہے پی ڈی قومی ٹیم کے لیے لگنے والے کیمپ میں شامل بیس کھلاڑیوں میں آٹھ جبکہ پندرہ رکنی حتمی سکواڈ میں چھ کھلاڑیوں کا شامل ہونا جنوبی پنجاب کے پی ڈی کرکٹرز کے لیے باعث فخر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button