Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفد کا نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں گزشتہ روز پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفد انجینئر پروفیسرار ارقم ،ڈاکٹرمعین الدین اور ڈاکٹرعثمان کی قیادت میں دورہ کیا، کیمیکل اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ جات کی ری ایکریڈیشن کے لیے رویوکاجائزہ لیا۔

وا ئس چانسلر پروفیسرڈاکٹرکامران نے پی ای سی کے وفد کو کو اگلے پانچ سال کی منصوبہ بندی بارے بریفنگ دی۔

پی ای سی کے وفد نے یونیورسٹی کے دونوں انجینئرنگ ڈیپارنمنٹ کے پروگرام کے میعار پر اطمینان کا اظہار کیا ، اور ڈیپارنمنٹ کے سربراہان رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر اور ڈاکٹر شہزاد کو ہدایات دیں کہ وہ ادارے کو بہتر سے بہتر بنائیں، اور جنوبی پنجاب کی اب تک کی سب سے بہترین اور اعلی انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کریں۔

اختتام پر پی ای سی کے ممبران نے وائس چانسلر کی کوششوں کو سراہا، اورکہا کہ انہوں نے قلیل مدت میں یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے معیار کو بہتر کیاہے ۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل امیدکرتی ہے جس طرح آپ نے یو ای ٹی لاہور میں بہترین خدمات سر انجام دیں ،جنوبی پنجاب کے طلبہ کو بھی نکھارنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے، اور یوای ٹی ملتان کو ساؤتھ پنجاب کی اپنے چارسالہ دورمیں نمبرون یونیورسٹی بنائینگے ۔

جس کی مقبولیت یونیورسٹی کے طلبہ ہونگے ، جو یقینی طور پر یو ای ٹی ملتان کا نام روشن کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button