Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ملتان پہنچیں گی، تیاریاں جاری، سیکورٹی الرٹ کردی گئی

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلئے آج ملتان پہنچیں گی، جس کےلئے سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں9 دسمبر کو کھیلے جانیوالے میچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام محکمے انتظامات مربوط بنانے کے لئے متحرک ہیں۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا سولہ سنگھار جاری ہے۔

کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز اور گیٹس کو چمکایا دیا گیا ہے، اور اسٹیڈیم کی تمام نشستووں اور راہداریوں کو پانی سے واش کردیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کے لئے مجوزہ پارکنگ کی گراونڈ لیولنگ شروع کردی گئی ہے۔

دوسری طرف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالے روٹ پر بھی صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حق نواز چوہان نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیسٹ میچ کی میزبانی شہر اولیاء کے لئے ایک اعزاز ہے۔

حق نواز چوہان نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کے موقع پر ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کے موقع پر بھی صفائی کے بہترین انتظامات کے ذریعے ماضی کی روایات کو برقرار رکھا جائے گا۔

دوسری طرف کمشنر محمد اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے ملتان میں ٹاکرے کی گھڑیاں قریب آتے ہی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے تمام اداروں کو بھرپور اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کرکٹ میلے کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

کمشنر محمد اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کا سرزمین اولیاء پر بھرپور استقبال کرینگے، جبکہ روٹ اور ہوٹل اور سٹیڈیم پر بھرپور سجاوٹ اور لائٹنگ کی جائے گی۔

اشفاق احمد چوہدری نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ ٹیموں کیلئے مثالی انتظامات کئے ہیں۔

9 نومبر کو میچ کیلئے مثالی ماحول فراہم کرینگے۔محمد طاہر وٹو نے کہا کہ میچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کرکٹ اسٹیڈیم کو صاف ستھرا کردیا ہے تاکہ کرکٹ میلے سے شہری بھرپور مستفید ہوسکیں۔

گاڑیوں کے لئے مجوزہ پارکنگ کی گراونڈ لیولنگ شروع کردی گئی ہے،ہ جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالے روٹ پر بھی صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں