Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فرانس اور اسرائیلی حکام کیساتھ بغل گیر ہوناملک دشمنی ہے : پاکستان فلاح پارٹی

مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان فلاح پارٹی امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر مسلط وزیراعظم قوم تو کجا، آئین اور نظریہ پاکستان کو بھی خاطر میں نہیں لا رہے ۔

انہوں نے ثشھباز شریف اور ان کے نمائندوں کے فرانس اور اسرائیلی حکام کیساتھ بغل گیر ہونے کو کھلی ملک دشمنی قرار دیا۔

مرکزی رہنماء پاکستان فلاح پارٹی نے مزید کہا کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے بس میں سفر کر کے ناقابلِ قبول وزیراعظم نے پوری قوم کو بے آبرو کیا ہے ۔

انہوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی طرف سے عوام کیخلاف اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کیلئے مہنگائی اور مقدمات کو بطور انتقامی ہتھیار استعمال کیا جانا شکست خوردہ ہونے کی واضح علامت ہے ۔

لاکھوں ڈالر خرچ کر کے بھیک مانگنے کیلئے ملک ملک پھرنے کی جو مثال قائم کی جارہی ہے ، اس کے بھیانک اثرات دہائیوں تک باقی رہینگے ۔

مرکزی رہنماء فلاح پارٹی نے کہا ہے کہ اقوام عالم میں پروقار قومی تشخص ابھارنے کیلئے بھیک مانگنے کی نہیں بلکہ حکومتی سطح پر سادگی اپنانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سنجیدہ نہ ہوئی تو جلد موصول ہونے والی امداد اور بدعنوانیوں کی تفصیل عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔

ٹرانس جینڈر بل پارلیمانی جماعتوں کا جوائنٹ وینچر ہے، بل معاشرتی طرز زندگی کیساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی صورتحال پر بھی منفی اثرات ڈالے گا ۔ انارکی اور عوام کا سیلاب آمنے سامنے ہیں، قبل از وقت انتخابات کا آپشن ہی بہترین حکمت عملی ہے ۔

انتخابات میں تاخیر بدامنی ، معاشی بدحالی کا سبب بن رہے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button